0
Friday 31 Dec 2021 21:45

کوئٹہ، بدفعلی کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

کوئٹہ، بدفعلی کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
اسلام ٹائمز۔ سیشن جج سریاب کوئٹہ جناب جان محمد گوہرنے 2 بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور چار چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ نے سال 2019ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 بچوں (ع) اور (س) کو اسلحہ کے زور پہ ڈرا کر انکے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا تھا۔ جس پر ان کے خلاف پولیس تھانہ عبدالخالق شہید میں مقدمہ نمبر 206/19 کیا گیا تھا۔ پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا اور گزشتہ روز عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کو دفعہ 377/34 پی پی سی کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور مبلغ 4/4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید 6/6 ماہ قید بھگتنی ہوگی۔ ملزمان کو جرمانے کا پچاس فیصد متاثرہ بچوں کو ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 971369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش