QR CodeQR Code

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کردی

31 Dec 2021 22:35

نوٹی فکیشن کے مطابق جنوری 2022 کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 105 روپے سستا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی کلو گرام کمی کردی، جس کا اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جنوری 2022 کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 105 روپے سستا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11.8  کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320 روپے ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 971381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971381/حکومت-نے-ایل-پی-جی-کی-قیمت-میں-5-روپے-90-پیسے-کمی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org