0
Friday 31 Dec 2021 23:03

نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ نیپرا کے مطابق منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 971382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش