0
Friday 31 Dec 2021 23:09
شہید قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی

شہید جنرل قاسم سلیمانی ہی عیسائی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کا اصلی محرک تھے، لوسی اسکینین

شہید جنرل قاسم سلیمانی ہی عیسائی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کا اصلی محرک تھے، لوسی اسکینین
اسلام ٹائمز۔ سال 2019ء کی ابتداء میں بغداد ایئرپورٹ کے سامنے ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر حاج ابومہدی المہندس و رفقاء سمیت شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر شام کی معروف عیسائی سیاستدان اور آرمینیائی رکن پارلیمنٹ لوسی اسکینین (Lucy Iskenian) نے ایرانی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں تاکید کی ہے کہ شام کے عیسائی علاقے، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے دم سے ہی عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے چنگل سے آزاد ہوئے تھے۔ فارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی فتوحات کو کسی ایک وقت میں محدود نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہم صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ نتائج، عراق کے ذریعے مسلط کی جانے والی امریکی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کے باعث اور حتی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے عروج پر پہنچے ہیں۔

لوسی اسکینین نے کہا کہ شام میں جنرل قاسم سلیمانی کی بے شمار فتوحات ہیں خصوصا اس وقت جب ان کی کمان میں مزاحمتی فورسز دمشق، اس کے اردگرد کے علاقوں، حمص، حماۃ، حلب اور دیرالزور کے محاذوں پر عالمی حمایت یافتہ داعشی دہشتگردوں کے مقابلے میں تیز پیشقدمی کر رہی تھیں۔ شام کی آرمینیائی رکن پارلیمنٹ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی عظیم صفات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی مکمل آزادی کے حوالے سے اپنا واضح ہدف اور انتہائی عجز و انکساری ان کی عظیم خصوصیات میں شامل تھیں۔ شام آرمینیا دوستی کمیٹی (The Syrian-Armenian Friendship Committee) کی سربراہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے دہشتگردوں کے مقابلے میں عیسائی عوام کی خصوصی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صیدنایا اور معلولا کی آزادی میں جنرل قاسم سلیمانی کے مرکزی کردار کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے جبکہ ان علاقوں کے اکثر ساکن عیسائی تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں عیسائی آبادیوں، شہروں اور کلیساؤں میں قائم کئے جانے والے امن و امان کی داستانیں آج بھی شام میں ہر ایک عیسائی عالم دین و بزرگ کے زبان زد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش