QR CodeQR Code

شام، غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

31 Dec 2021 23:13

مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شامی شہر دیرالزور میں واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر آج متعدد راکٹوں کیساتھ حملہ کیا گیا جبکہ تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی


اسلام ٹائمز۔ تیل سے مالامال شامی شہر دیرالزور میں قابض امریکی فوجیوں کے غیر قانونی اڈے کو ایک مرتبہ پھر راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیرالزور میں کنیکو نامی تیل کے کنووں کے قریب واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے کو آج متعدد راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جس سے ہونے والے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ عرب چینل العربیہ کے مطابق اس حملے میں فائر کئے جانے والے راکٹوں میں سے کم از کم 2 امریکی فوجی اڈے کے اندر گر کر پھٹے ہیں جس سے جانی و مالی نقصان کی توقع ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دیرالزور کے امریکی فوجی اڈے پر 107 ملی میٹر کے 4 راکٹ فائر کئے گئے تھے جو اڈے کے اندر گر پھٹے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 971392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971392/شام-غیر-قانونی-امریکی-فوجی-اڈے-پر-راکٹ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org