0
Friday 31 Dec 2021 23:23

فلسطین، غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی جوان کو شہید کر دیا

فلسطین، غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی جوان کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی شہری کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے نابلس کے جیتی نامی علاقے میں ایک فلسطینی جوان کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد وہ گھنٹوں وقوعے پر پڑا رہا۔ عبری زبان کے صیہونی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونیوں نے اس اقدام کے بعد دعوی کیا ہے کہ یہ نہتا فلسطینی جوان مزاحمتی کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا۔

خبر کا کوڈ : 971394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش