QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلے پر راکٹ حملہ، فوجی سازوسامان کے حامل متعدد ٹرالے تباہ

31 Dec 2021 23:25

مقامی میڈیا کیمطابق عراقی مزاحمتی گروہ اصحاب الکہف نے صوبہ ذی قار میں محو سفر امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے پر حملہ کر کے حساس فوجی سازوسامان کے حامل 4 ٹرالے تباہ کر دیئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ سرکاری سطح پر عراق سے مکمل انخلاء کے امریکی اعلان اور ملک میں امریکی فوج کی وسیع نقل و حرکت پر عراقی سیاسی حلقوں کے شدید احتجاج کے بعد آج صوبہ ذی قار میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اصحاب الکہف نامی مزاحمتی گروہ نے صوبہ ذی قار میں محو سفر ایک امریکی قافلے پر حملہ کر کے حساس فوجی سازوسامان کے حامل متعدد ٹرالوں کو تباہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ الصبہ نامی تیل کی تنصیبات کے قریب آر پی جی حملے کا نشانہ بنا جبکہ اس میں موجود 7 میں سے صرف 3 ٹرالے ہی سالم بچے ہیں۔ دوسری جانب اصحاب الکہف نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



خبر کا کوڈ: 971395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971395/عراق-امریکی-فوجی-قافلے-پر-راکٹ-حملہ-سازوسامان-کے-حامل-متعدد-ٹرالے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org