0
Saturday 1 Jan 2022 02:36

حکومت کا نئے سال کا تحفہ، پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا

حکومت کا نئے سال کا تحفہ، پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 آج سے ہوگا اور  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے لاگو ہوں گی۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 4.15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.95 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھائی جانے والی قیمتوں کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 137.62 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 141.62 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 109.53 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 113.53 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 107.06 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 111.06 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش