0
Saturday 1 Jan 2022 10:23

بریگزٹ کو ایک سال مکمل ہو گیا

بریگزٹ کو ایک سال مکمل ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ بریگزٹ کو ایک سال مکمل ہو گیا، اس دوران ملکی معیشت کو 14 بلین پاؤنڈز کا نقصان، افراطِ زر، مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ملکی یک جہتی کو بھی دھچکا لگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا تاہم اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں مختلف آرا موجود ہیں کہ یہ ملک کے لیے ضروری تھا یا پھر غلطی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 6 ووٹرز کو لگتا ہے کہ بریگزٹ کا معاملہ ان کی توقعات سے زیادہ برا ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ آج کے دن یورپی یونین سے باضابطہ الگ ہو گیا تھا، جس کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات استوار ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 971450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش