0
Saturday 1 Jan 2022 17:30
تکفیری سوچ نے مسلم معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ڈاکٹر راغب نعیمی

مسلمانوں کو جہالت و غربت ختم کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حمید شہریاری

انتہاء پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر ملکر کام کرنا ہوگا، ایرانی سکالر
مسلمانوں کو جہالت و غربت ختم کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر حمید شہریاری
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور میں ایرانی سکالر و سربراہ عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری سے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے عالم اسلام کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز، تکفیری کلچر اور انتہاء پسندی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایرانی سکالر کی طرف سے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ایران میں ہونیوالی عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شہریاری نے کہا کہ مسلمانوں کو جہالت و غربت ختم کرنے کی ضرورت ہے، اغیار زیادہ مکار ہونے کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ فرقہ وارانہ اور انتہاءپسندانہ سوچ کو ختم کرنے کیلئے علاقائی اور عالمی سطح پر مل کر کام کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم معاشروں میں تعلیم اور غربت دور کرنے کیلئے سب سے کم توجہ دی گئی جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ تکفیری سوچ نے مسلم معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، مختلف مسالک و مذاہب دین اسلام کا مظاہر ہیں ہمیں ایک دوسرے کی شناخت اور وجود کو تسلیم کرنا ہوگا۔ شرح خواندگی میں اضافہ سے معیشت میں استحکام آئے گا۔ علم ہی غربت ختم کرکے قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر لالچ جیسی بُری بلا سے بچا سکتی ہے۔ تعلیم عام کرنے کیلئے دن رات کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم نوجوان سماجی فلاحی کاموں پر توجہ دیکر جہالت وبے روزگاری اور بے دینی کا مقابلہ کریں بے دینی وجہالت مسائل کی جڑ ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے زور دیا کہ مسلم معاشروں میں تکفیری کلچر کے خاتمہ کرنے کیلئے مل کر کام کیا جائے تاکہ مسلم ریاستوں میں امن و امان بحال رہے اور اسلامی ممالک میں سیاسی و معاشی استحکام آ سکے۔
خبر کا کوڈ : 971466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش