QR CodeQR Code

پنجاب میں اومیکرون کے 49 کیسز رپورٹ

1 Jan 2022 12:10

لاہور میں بیشتر کیسز گلبرگ اور کنٹونمنٹ کے علاقوں سے رپورٹ کیے گئے جبکہ وبا کے نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پہلی بار کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے 49 مصدقہ کیسز سامنے آ گئے جن میں سے زیادہ تر کیسز لاہور میں سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ وبا کے نئے ویرینٹ کے 48 مصدقہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کیس بہاولپور میں سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ویرنٹ کے پہلے مریض کا مثبت ٹیسٹ گلبرگ کے پوش علاقے میں سامنے آیا۔ اومیکرون کا شکار 23 سالہ مریض نے حال ہی میں سندھ کا سفر کیا تھا اور شبہ ہے کہ وہ اپنے حالیہ دورے کے دوران کراچی سے وائرس لے کر آیا۔ عہدیدار نے کہا کہ محکمہ صحت نے نوجوان کے گھر ٹیمیں روانہ کیں، اس کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر فوری رابطہ کاروں کے نمونے حاصل کیے، بعد ازاں ٹیسٹ رپورٹس نے 12 افراد کی مریض سے رابطے کی تصدیق کی جن میں اس کے خاندان کے افراد، اومیکرون کے مریض شامل تھے۔ دریں اثنا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لیبارٹریوں سے کچھ رپورٹس حاصل کیں جن میں وائرس سے متاثرہ مزید مریضوں کی تصدیق ہوئی اور اب تک پنجاب میں 49 افراد کے اومیکرون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بیشتر کیسز گلبرگ اور کنٹونمنٹ کے علاقوں سے رپورٹ کیے گئے جبکہ وبا کے نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 971474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971474/پنجاب-میں-اومیکرون-کے-49-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org