0
Saturday 1 Jan 2022 16:03

تحصیل روندو، زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریلیف آٓپریشن جاری

تحصیل روندو، زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریلیف آٓپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کی تحصیل روندو میں زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جاری اس آپریشن میں آج یولبو گاؤں (تحصیل روندو) کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل ممکن بنائی گئی۔ امدادی سامان میں راشن بیگز، پینے کا صاف پانی دیگر اشیائے ضروریہ اور ادویات شامل ہیں۔ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کی غرض سے ایک میڈیکل آفیسر اور ضروری طبی آلات اور ادویات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یولبو گاؤں میں پہنچایا گیا اور وہاں پر ہنگامی طبی امدادی کیمپ قائم کی گیا۔ امدادی طبی کیمپ میں پہلے روز 41 افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایک بیمار بچی کو والدین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی کے افسران کے مطابق متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی آپریشن جاری رہے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 971489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش