0
Saturday 1 Jan 2022 16:16

مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2021ء کے دوران تسلسل سے مہنگائی کی شدت بڑھتی رہی،  دسمبر 2021ء میں مہنگائی کی شرح میں 12.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور نومبر 2021 میں مہنگائی 11.55 فیصد رہی، جب کہ دسمبر 2020ء میں افراط زر کی شرح 8 فیصد رہی تھی اور سال 2020ء کے چھ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی۔ 
خبر کا کوڈ : 971490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش