0
Saturday 1 Jan 2022 16:38

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کر رہے ہیں، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالے قانون کے ذریعے کراچی کے بلدیاتی اداروں پر قبضہ کیا گیا ہے، جعلی بھرتی اور کرپشن کے لیے پیپلز پارٹی اداروں پر قبضہ کرتی ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے جعلی اور کالے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن فرینڈلی ہے اور اپوزیشن کو ڈرائنگ روم سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ دھرنے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بھی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش