0
Saturday 1 Jan 2022 17:44

مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے فی الفور پیٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔ نئے سال کے آغاز پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کو عمران خان کا نئے سال کاتحفہ ہے، عمران خان نے دعوے سے کہا تھا 2021ء خوشحالی کا سال ہوگا لیکن اب 2022ء آگیا، خوش حالی کا وہ دعوی کہاں گیا؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا، پھر کہتے ہیں گزشتہ حکومتیں نااہل تھیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا، عالمی معاشی بحران کے باوجود ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا۔ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرے، مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 971502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش