0
Saturday 1 Jan 2022 17:59

چمن، کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1 ملزم گرفتار

چمن، کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے چمن میں غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوع آئٹم سوبا اور سرسبز برینڈ یوریا کھاد برآمد کرکے ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز ہاوس چمن میں ایکسپورٹ کی نیت سے آنے والا ٹرک بظاہر آلو کے پارسلز سے لیس تھا۔ مگر تلاشی کے دوران اس میں 480 پارسلز کھاد اور 80 پارسلز آلو برآمد ہوا۔ کسٹمز حکام نے اسمگلر کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کسٹمز حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 971508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش