QR CodeQR Code

ایرانی وفد کی داتا دربار حاضری، علماء کیساتھ نشست میں وحدت کا پیغام دیا

1 Jan 2022 18:17

ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے وفد کا استقبال کیا۔ داتا دربار میں ایرانی وقت کیساتھ علما سکالرز اور مذہبی شخصیات کی نشست بھی رکھی گئی، جس میں ڈاکٹر حمید شہریاری کا کہنا تھا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے رسول اللہ کی پیروی ضروری ہے عالم اسلام کیلئے اُمت مسلمہ کو ایک ہونا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ تقریب مذاہب سلامی ایران کے نمائندہ وفد نے داتا دربار حاضری دی اور علماء کرام سے نشست کے دوران وحدت کا پیغام دیا۔ ایرانی وفد کی سربراہی آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری سیکرٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی نے کی۔ وفد میں جعفر روناس ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ، مولانا نذیر احمد سلامی، مولانا محسن مشی، مرتضی بیات اور اسماعیل نوری بھی شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے وفد کا استقبال کیا۔ داتا دربار میں ایرانی وقت کیساتھ علما سکالرز اور مذہبی شخصیات کی نشست بھی رکھی گئی، جس میں ڈاکٹر حمید شہریاری کا کہنا تھا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے رسول اللہ کی پیروی ضروری ہے عالم اسلام کیلئے اُمت مسلمہ کو ایک ہونا ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 971512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971512/ایرانی-وفد-کی-داتا-دربار-حاضری-علماء-کیساتھ-نشست-میں-وحدت-کا-پیغام-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org