0
Saturday 1 Jan 2022 18:20

بیروزگاری سندھ میں زیادہ یا خیبرپختونخوا میں؟ شازیہ مری نے اعداد و شمار پیش کردیئے

بیروزگاری سندھ میں زیادہ یا خیبرپختونخوا میں؟ شازیہ مری نے اعداد و شمار پیش کردیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں بے روزگاری کے اعداد و شمار پیش کردیئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ نوکریاں دیں گے مگر انہوں نے اقتدار میں آکر لوگوں کو نکالا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں دوبارہ سے اکنامک سروے جاری کیا گیا، تبدیلی نہیں تباہی آچکی ہے، پاکستان میں 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے اور وہاں بیروزگاری کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ یہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہے مگر سب ٹھیک نہیں ہے، جن لوگوں کو نوکریوں سے نکالا گیا وہی سب سے زیادہ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تمام الزام کورونا وائرس پر ڈال دیتی ہے اور ساتھ ہی عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان خطے کا سستا ترین ملک ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان بھارت کی مثالیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے، بھارت میں 6 اعشاریہ 62 فیصد سے مہنگائی کم ہوکر 5 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ہر پاکستانی پر تقریبا دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگا اور دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے، جس میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجیٹ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 971514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش