QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع، حدبندیوں کیلئے مراسلہ جاری

1 Jan 2022 19:10

جی بی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری مراسلے میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو فوری حدبندیوں اور حلقہ بندیوں کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو حدبندیوں اور حلقہ بندیوں کیلئے خط لکھ دیا گیا۔ جی بی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری مراسلے میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو فوری حدبندیوں اور حلقہ بندیوں کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے دو دسمبر 2021 کو جی بی حکومت کو ایک خط لکھا تھا جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے پہلے چیف کورٹ گلگت نے اپنے ایک فیصلے میں صوبائی حکومت کو فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت اگر ابھی سے حدبندی اور حلقہ بندیوں پر کام شروع کرے تو رواں سال اکتوبر یا نومبر تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ جی بی حکومت ایک نئے بلدیاتی ماڈل پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ہر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت لایا جائے گا۔ نئے بلدیاتی ماڈل کے تحت گلگت بلتستان کے ہر گائوں میں کمیٹی بنے گی اور اس کمیٹی کے زریعے پچاس لاکھ تک کے منصوبے فوری شروع کیے جا سکیں گے۔ بلدیاتی ماڈل کی تیاری کیلئے لاہور سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 971518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971518/گلگت-بلتستان-میں-بلدیاتی-انتخابات-کی-تیاریاں-شروع-حدبندیوں-کیلئے-مراسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org