?>?> کورونا کے مسلسل وار، سیاستدان بھی شکار - اسلام ٹائمز
0
Sunday 2 Jan 2022 01:03

کورونا کے مسلسل وار، سیاستدان بھی شکار

کورونا کے مسلسل وار، سیاستدان بھی شکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے رپورٹ آتے ہی خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر دی ہیں۔ بعد ازاں ان کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا، جس سے ان میں بھی کورونا وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے درخواست کی۔ اسلم اقبال اس سے پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش