QR CodeQR Code

کورونا کے مسلسل وار، سیاستدان بھی شکار

2 Jan 2022 01:03

صوبائی وزیر صنعت نے عوام سے اپنی صحت یابی کیلئے دعاوں کی درخواست کی۔ اسلم اقبال اس سے پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے رپورٹ آتے ہی خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر دی ہیں۔ بعد ازاں ان کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا، جس سے ان میں بھی کورونا وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے درخواست کی۔ اسلم اقبال اس سے پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 971548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971548/کورونا-کے-مسلسل-وار-سیاستدان-بھی-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org