0
Sunday 2 Jan 2022 01:26

72 لاکھ روپے کی یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

72 لاکھ روپے کی یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے آلو کی آڑ میں لاکھوں روپے مالیت کی یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ  کوئٹہ کی جانب سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ ایف بی آر نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 لاکھ روپے کی غیر قانونی یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ  کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق ٹرک پر لدے 480 کھاد کے غیر قانونی تھیلے چمن کے راستے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران سراغ لگا کر گاڑی قبضے میں لے لی، دوران تلاشی ٹرک میں آلو کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی یوریا کی بوریاں درآمد کرکے قبضے میں لے لی ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی یوریا کھاد کو سبزی (آلو) کی بوریوں کے نیچے چھپایا گیا تھا، کسٹمز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔ اس کارروائی کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور چئیرمین ایف بی آر  ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے سراہتے ہوئے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ کی ٹیم کو شاباش دی۔
خبر کا کوڈ : 971552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش