QR CodeQR Code

امریکا، بولڈر کاؤنٹی کو تباہ کن آگ نے گھیر لیا

2 Jan 2022 09:15

رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد نے جان بچانے کے لیے اپنے گھر چھوڑ دیے جبکہ 550 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی (Boulder County) کو تاریخ کی خطرناک ترین اور تباہ کن آگ نے گھیر لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ اب پھیل چکی ہے جس سے سیکڑوں گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد نے جان بچانے کے لیے اپنے گھر چھوڑ دیے جبکہ 550 گھر تباہ ہو چکے ہیں، تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کولوراڈو کے گورنر نے آگ کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971582/امریکا-بولڈر-کاو-نٹی-کو-تباہ-کن-ا-گ-نے-گھیر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org