QR CodeQR Code

مغربی طاقتیں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازشیں کر رہی ہیں، آیت اللہ حمید شہریاری

2 Jan 2022 11:40

تقریب مذاہب ِ اسلامی ایران کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی سازشوں کو وحدت امت کیساتھ ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، ہمارا اللہ، رسول، کتاب ایک ہے، ہم ایک نبی کی امت ہیں اگر متحد ہو کر رہے تو غالب رہیں گے بصورت دیگر مغلوب کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ہی ہماری بقاء ہے جس کیلئے امت کے رہنماوں بالخصوص علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں وحدت مذاہب اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی ادارہ تقریب مذاہب ِ اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کی سربراہی میں ایرانی مذہبی قائدین و ماہرین کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ وحدت مذاہب اسلامی کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روہناس، عالمی اداره تقریب مذاہب اسلامی کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی، سرپرست ایرانی قونصلیٹ لاہور مرتضیٰ فراتی اور چیئرمین علما مشائخ بورڈ مفتی سید عاشق حسین نے شرکت کی۔

مرکزی رہنما شیعہ علما کونسل مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، سید علی رضا نقوی، چیئرمین تحریک وحدت اسلامی صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی اور وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی صاحبزادہ سید ضیغم عباس شریک ہوئے۔ چیئرمین سیرت کونسل انٹرنیشنل ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں شیعہ سنی فسادات کرانے کیلئے مختلف حربوں اور سازشوں سے پوری طرح کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سازشوں کو وحدت امت کیساتھ ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، ہمارا اللہ، رسول، کتاب ایک ہے، ہم ایک نبی کی امت ہیں اگر متحد ہو کر رہے تو غالب رہیں گے بصورت دیگر مغلوب کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ہی ہماری بقاء ہے جس کیلئے امت کے رہنماوں بالخصوص علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 971598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971598/مغربی-طاقتیں-شیعہ-سنی-فسادات-کرانے-کی-سازشیں-کر-رہی-ہیں-ا-یت-اللہ-حمید-شہریاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org