?>?> وہی معاشرے اور قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوتی ہے، عمران خان - اسلام ٹائمز
0
Sunday 2 Jan 2022 16:44

وہی معاشرے اور قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوتی ہے، عمران خان

وہی معاشرے اور قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ آنلاین مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کو قابل قبول بنا دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی معاشرے اور قومیں ترقی کرتی ہیں، جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوتی ہے۔ عمران خان نے عالمی اسکالرز سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوش حالی کا راستہ ہے۔
 

 
خبر کا کوڈ : 971642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش