QR CodeQR Code

سال بدلا ہے حال بھی بدلنے چاہیئے، راہل گاندھی

2 Jan 2022 21:19

کانگریس لیڈر نے بتایا کہ خواتین کی توہین اور فرقہ وارانہ نفرت تب ہی رکے گی جب ہم سب اس کیخلاف ایک آواز میں کھڑے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کی توہین ہو رہی ہے اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد کمزور ہوتی جا رہی ہے، اس لئے سب کو مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سال بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا، تبدیلی کے لئے حالات کو بدلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی تب آئے گی جب حکومت اپنی پالیسیوں اور اپنی سوچ میں تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی توہین اور فرقہ وارانہ نفرت تب ہی رکے گی جب ہم سب اس کے خلاف ایک آواز میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال بدلا ہے، حال بھی بدلو، اب بولنا ہی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 971660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971660/سال-بدلا-ہے-حال-بھی-بدلنے-چاہیئے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org