QR CodeQR Code

بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ مسلط شدہ نمائندے بھی غائب ہوگئے ہیں، ارباب لیاقت علی ہزارہ

2 Jan 2022 21:57

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی کے نااہل اور مسلط شدہ عناصر عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں۔ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں بجلی اور گیس ناپید ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کوئٹہ کے سرد موسم میں بجلی اور گیس کے فقدان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں شدید سرد موسم میں گیس اور بجلی ناپید ہے۔ جسکی وجہ سے عوام الناس کیلئے زندگی بسر کرنا بے حد مشکل ہوچکا ہے۔ ایچ ڈی پی کے نااہل اور مسلط شدہ عناصر عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور ہزارہ ٹیموکریٹک پارٹی کے نمائندوں کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ملنے سے پہلے بلند و بانگ دعوے کرنے والے ایچ ڈی پی کے مسلط شدہ عناصر مشکل گھڑی میں عوام کی احوال پرسی کو کیوں نہیں آتے۔ بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی پی کے مسلط شدہ نمائندے بھی غائب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے یہ نااہل اور نام نہاد عناصر یہی بیانات دیتے نظر آئے ہیں کہ ہماری آمد سے بہتری آئی ہے، مگر اس بہتری کا پتہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو 2023 کے الیکشنز میں مسلط شدہ نااہل عناصر کو کوئی بھی فرد ووٹ نہیں دے گا۔ وہ شخص جو خود کو ہزارہ قوم کا نمائندہ کہتا ہے، وہ ہزارہ قوم کیلئے کچھ نہیں کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971682/بجلی-اور-گیس-کے-ساتھ-مسلط-شدہ-نمائندے-بھی-غائب-ہوگئے-ہیں-ارباب-لیاقت-علی-ہزارہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org