QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا منی بجٹ پر سخت تحفظات کا اظہار

2 Jan 2022 22:30

ذرائع کے مطابق مالیاتی بل پر ایم کیو ایم پاکستان نے مرکز بہادر آباد میں ملک کے معروف ماہر معاشیات سے تین گھنٹے طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم کا مالیاتی بل میں براہ راست عوام کو متاثر کرنے والے ٹیکس پر وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالیاتی بل پر ایم کیو ایم پاکستان نے مرکز بہادر آباد میں ملک کے معروف ماہر معاشیات سے تین گھنٹے طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم کا مالیاتی بل میں براہ راست عوام کو متاثر کرنے والے ٹیکس پر وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشاورتی اجلاس میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین قومی اسمبلی اسامہ قادری، کشور زہرہ، ڈپٹی اقبال، محمد حسین، سینیٹر خالدہ اطیب شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مالیاتی بل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق بل میں لگنے والے ٹیکسسز، عام آدمی پر اس کے اثرات سمیت دیگر معاملات پر معاشی ٹیم نے ایم کیو ایم کو بریفنگ دی مشاورتی اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔


خبر کا کوڈ: 971687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971687/ایم-کیو-پاکستان-کا-منی-بجٹ-پر-سخت-تحفظات-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org