QR CodeQR Code

عراق، حشد الشعبی کے ایک مجاہد کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید، 1 شدید زخمی

6 Jan 2022 18:03

مزاحمتی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں واقع احمد بن عبدالمطلب نامی حشد الشعبی کے ایک مجاہد کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے اس کے 5 اہلخانہ کو شہید اور اسے شدید زخمی کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراق کی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ایک مجاہد کو اس کے گھر میں گھس کر شدید زخمی اور اس کے 5 اہلخانہ کو شہید کر دیا گیا ہے۔ حشد الشعبی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے احمد عبدالمطلب نامی مجاہد جو دارالحکومت بغداد کے المعاف نامی علاقے میں رہائش پذیر تھا کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے اس کے 5 اہلخانہ کو شہید اور اسے شدید زخمی کر دیا ہے۔ عرب چینل العہد کے مطابق حشد الشعبی کے بریگیڈ 45 کے ساتھ منسلک احمد عبدالمطلب کے گھر 4 مسلح افراد نے حملہ کر کے گھر میں موجود 5 افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ احمد عبدالمطلب کے سر و گردن میں گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق وقوعے کے فورا بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971694/عراق-حشد-الشعبی-کے-ایک-مجاہد-گھر-پر-نامعلوم-مسلح-افراد-کا-حملہ-ہی-خاندان-5-شہید-1-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org