0
Tuesday 4 Jan 2022 01:00

مقبوضہ فلسطین، اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 صیہونی ہلاک 1 زخمی

مقبوضہ فلسطین، اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 صیہونی ہلاک 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صہیونی رژیم اسرائیل کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مقبوضہ فلسطین کے غصب شدہ علاقے حیفا کے سواحل پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے اس میں سوار 2 صیہونی ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نے گذشتہ شام خبر دی کہ صیہونی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حیفا کے سواحل پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ عرب چینل الجزیرہ کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے چند گھنٹوں بعد صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اس ہیلی کاپٹر کے 2 سوار ہلاک اور 1 زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صیہونی میڈیا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں صیہونی فوج کے اعلی افسران سوار تھے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اس حادثے کی اطلاع سنتے ہی جاری اہم اجلاس کو ترک کر دیا اور اس حادثے کی تفصیلات شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

دوسری جانب روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے نے بھی شروع میں صیہونی ہیلی کاپٹر کی سرنگونی کے مقام پر جاری سرچ آپریشن سے متعلق ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ ہیلی کاپٹر کے 3 سواروں میں سے 1 کو ڈھونڈ کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دوسرے 2 لاپتہ ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی نے بعدازاں دوسرے 2 صہیونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی اور بالآخر اعلان کیا کہ وہ دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ عبری زبان کے اسرائیلی میڈیا نے صیہونی فوجی ہیلی کاپٹر کی سرنگونی کی کیفیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پوری رفتار کے ساتھ تیزی سے بلندی کم کرتا ہوا پانی سے جا ٹکرایا تھا جبکہ اس حوالے سے ممکنہ سائبر حملے کا امکان بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 971700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش