0
Sunday 2 Jan 2022 23:41

سندھ میں ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں مافیا سے ہے، علی زیدی

سندھ میں ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں مافیا سے ہے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے انصاف ہاؤس کراچی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں مافیا سے ہے، بے بی بلاول وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، عمران خان کے نظریہ سے تحریک انصاف کا قیام ہوا، عمران خان کا نظریہ خودی ہے، جس سے غرور نہیں فخر کہا جاتا ہے، عمران خان کو اللہ پر اندھا یقین ہے، عمران خان نے کہا انسان کے ہاتھ میں نیت اور کوشش ہے، عمران خان کو خود پر اللہ پر یقین ہے، شوکت خانم کے قیام پر لوگوں نے کہا ناممکن ہے مگر کامیاب ہوئے، نمل یونیورسٹی کا قیام بھی اسی یقین کی مثال ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ عمران خان کو یقین تھا کہ وہ صحیح کام کررہے ہیں، ہماری طاقت ہم سب کا ساتھ ہے، ہمیں سندھ کے مافیا کیخلاف ایک ہونا ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے، وقت آنے پر غلط کام کرنے والوں کا احتساب ہوگا، عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا سندھ کی صدارت دی، حضرت علی (ع) کا قول ہے ممکن ناممکن انسان کی عقل سے منسلک ہے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ ہمیں تبدیلی کی جدوجہد میں حراساں کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری، سندھ میں حکومت بنائیں گے، قائد کے نظریہ پر چلنا ہے، اتحاد یقین تنظیم کے اصولوں پر چلنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش