0
Monday 3 Jan 2022 09:51

سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا، طاہر اشرفی

سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سیالکوٹ سانحہ کا اسپیڈی ٹرائل کریں۔ بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب میں طاہر اشرفی نے کہا کہ  سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا، اسلام مکمل امن اور آشتی کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے خلاف ہیں جب کہ تبدیلی مذہب کے لیے پوری تحقیقات کی جاتی ہیں، ہم عوام میں رواداری کا شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔ دوسری جانب  سیمینار سے دیگر اکابرین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر  مہمان خصوصی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ادارے پڑوسی ملک بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی بھی دیکھیں جہاں پچھلے 2 ماہ سے انسانی حقوق پاؤں تلے روندے جا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں بولتا۔
خبر کا کوڈ : 971747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش