0
Monday 3 Jan 2022 10:36

سوڈان، وزیراعظم عبد اللہ حمدوک مستعفی ہو گئے

سوڈان، وزیراعظم عبد اللہ حمدوک مستعفی ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ ایک متنازعہ سیاسی معاہدے پر دستخط کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی  مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عبدااللہ حمدوک نے اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن خطاب میں اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کو جمہوریت کی طرف منتقل کرنے کیلئے ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "میں وزیراعظم کے طور پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور میں نے اس عظیم ملک کے کسی دوسرے مرد یا عورت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔"

عبداللہ حمدوک نے مزید کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی سے روکنے کی پوری کوشش کی تھی، لیکن اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے جو کچھ بھی کیا گیا ویسا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سوڈانی فوج نے اکتوبر میں اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا لیکن نومبر میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔ تاہم مظاہرین نے مکمل طور پر سویلین سیاسی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاہدے کو مسترد کر دیا۔ دوسری جانب اتوار کے روز فوجی حکمرانی کے خلاف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 2 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ  کہ 25 اکتوبر 2021 کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے مظاہروں میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش