0
Monday 3 Jan 2022 11:32

2022ء کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

2022ء کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2022ء کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوری طور پر دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022ء کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہو گا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہو گا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہو گا، جو پاکستان میں بھی جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔
خبر کا کوڈ : 971766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش