0
Monday 3 Jan 2022 16:40

کراچی میں کورونا وبا کا پھیلاؤ، اہم ہدایت جاری

کراچی میں کورونا وبا کا پھیلاؤ، اہم ہدایت جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3 دسمبر 2021ء کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسز تھے اور 2 جنوری 2022ء کو 403 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021ء میں اومی کرون ٹیسٹ کیلئے 351 ٹیسٹ کیے گئے، 315 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کیسز ظاہر ہوئے، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کرگئے، 51 میں سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا، جبکہ 6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دے دی۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے، اس سے قبل کراچی میں 44 کیسز پہلے سامنے آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش