0
Monday 3 Jan 2022 18:09

قوم کو ہمیشہ شہداء کی یاد تازہ رکھنی چاہئے، علامہ علی حسنین حسینی

قوم کو ہمیشہ شہداء کی یاد تازہ رکھنی چاہئے، علامہ علی حسنین حسینی
اسلام ٹائمز۔ فاطمیہ اسلامک سینٹر کے بانی اور عالم دین علامہ علی حسنین حسینی نے شہدائے مچھ 3 جنوری کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداء کا روحانی مقام بہت بلند ہے۔ چونکہ وہ روحانی سطح کے بلند مرتبہ پر فائز ہیں، اسی لئے وہ قوم کو خواب غفلت سے بیدار کر دیتے ہیں۔ قوم کو ہمیشہ شہداء کی یاد تازہ رکھنی چائیے، تاکہ لوگ ہمیشہ بیداری کی حالت میں رہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہزارہ ٹاؤن دھرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ انسانیت کی تاریخ کا بدترین واقع تھا۔ جب مظلوم کانکنوں کو بے بسی کے عالم میں شہید کیا گیا۔ انکے خون کی تاثیر نے پوری ملت کو یکجاں کردیا اور قوم نے اکٹھے ہوکر دھرنا دیا۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کی یاد کو تازہ رکھے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک شہدائے حق بلخصوص سرور شہداء حضرت امام حسینؑ کی راہ میں گامزن رہیں۔
خبر کا کوڈ : 971833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش