QR CodeQR Code

سرینگر کے شالیمار علاقے میں دو عسکری پسند شہید

3 Jan 2022 19:29

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند سلیم پرے کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سرینگر کے شالیمار علاقے میں عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان لشکر طیبہ کے ایک عسکری پسند کے مارے جانے کے فوراً بعد دوسرا تصادم شروع ہوا ہے، جس میں مزید ایک عسکری پسند شہید ہوگیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کے شالیمار علاقے کے قریب گاسو میں ایک اور انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار علاقے میں تعینات ہیں۔ انکاؤنٹر میں ایک اور عسکری پسند شہید ہوگیا ہے۔ قبل ازیں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند سلیم پرے کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔ آئی جی پی کشمیر نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیم پرے 2016ء کی ایجی ٹیشن کے دوران مختلف واقعات میں ملوث تھا۔


خبر کا کوڈ: 971845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971845/سرینگر-کے-شالیمار-علاقے-میں-دو-عسکری-پسند-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org