0
Monday 3 Jan 2022 19:06

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت جی بی و آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے حوالے سے اجلاس

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت جی بی و آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے حوالے سے اجلاس
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، پی ٹی اے اور ایس سی او کے اعلیٰ افیسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق جی بی میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کیلئے 3 جی اور 4 جی کی نیلامی کو ممکن بنایا گیا۔ گلگت بلتستان میں گورننس کی بہتری کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت لازمی ہے۔ جی بی میں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کو بہتر بنانے اور دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی دستیابی کیلئے یونیورسل سپورٹس فنڈ (USF) کو جلد از جلد جی بی تک وسعت دی جائے۔

خالد خورشید نے کہا کہ جی بی میں آئی ایس پیز (Internet Service Providers) کے نہ ہونے کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں لہٰذا آئی ایس پیز کو بھی جی بی میں کام کرنے کیلئے راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ خالد خورشید نے کہا کہ جی بی اور آزاد کشمیر کیلئے سپکٹرم کی نیلامی کے دوران جن پرائیویٹ کمپنیوں نے حصہ لیا پی ٹی اے ان پرائیویٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا پابند بنائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ جی بی اور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سہولت کی بہتری اور دستیابی حکومت کی ترجیح رہی ہے۔ تعلیم، سیاحت اور معاشی حوالے سے بھی انٹرنیٹ جدید دور میں اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ جی بی کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی بہتر سہولیات عوام کو میسر ہوں۔
خبر کا کوڈ : 971846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش