0
Monday 3 Jan 2022 20:56

عزاداری کی بقاء کیلئے بھیک مانگنے کی نہیں سیاسی قوت بننے کی ضرورت ہے، سید منیر گیلانی

عزاداری کی بقاء کیلئے بھیک مانگنے کی نہیں سیاسی قوت بننے کی ضرورت ہے، سید منیر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے لاہور میں قومی مرکز خواجگان میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قوت بنے بغیر عوامی حقوق حاصل نہیں کیے جا سکتے، علماء سیاسی میدان میں آئیں تو اسلامی جمہوریہ ایران جیسا انقلاب برپا ہو سکتا ہے، ایران میں مجالس عزا میں علماء اسلامی سیاست کا درس دیتے ہیں، افسوس ہم مناظرانہ مسائل سے باہر نہیں نکل سکے۔ اتحاد امت قوت ہے، اختلاف علماء میں ہے عوام میں نہیں۔ درس کربلا اتحاد کیلئے بہترین نقطہ ہے، عزاداری ہمارا ایمان ہے، اسے منانے کیلئے کسی سے بھیک مانگنے کی ،نہیں سیاسی قوت بننے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کی سیاست میں شمولیت کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کو شکست ہوئی، پیپلز ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے بے نظیر بھٹو ، ائرمارشل اصغر خان اور علامہ ساجد علی نقوی نے آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد کی۔ سید منیر گیلانی نے کہا کہ شہید علامہ عارف الحسینی کی مدبرانہ قیادت میں تحریک جعفریہ نے سیاست کی طرف سفر شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں سیاسی شعور اجاگر کرنا اہل منبر و محراب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے مقدسات کا احترام واجب ہے، اہل تشیع نے بیس ہزار جنازے اٹھائے مگر وطن عزیز پاکستان، قومی سلامتی کے اداروں اور فوج یا پولیس پر حملے نہیں کیے۔ کوئی خودکش حملہ یا دہشت گرد شیعہ نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 971863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش