QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کابینہ کا 14 واں اجلاس منگل کو ہوگا، 19 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

3 Jan 2022 21:28

کابینہ اجلاس میں ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2020 کے تحت کنٹریکٹ و کنٹیجنٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے سپیشل کمیٹی کی رپورٹ پر غور اور سبسڈائز گندم کی خریداری کیلئے اضافی بجٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ کا 14 واں اجلاس منگل کو ہوگا۔ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے زیر غور آئیں گے۔ کابینہ اجلاس میں ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2020 کے تحت کنٹریکٹ و کنٹیجنٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے سپیشل کمیٹی کی رپورٹ پر غور اور سبسڈائز گندم کی خریداری کیلئے اضافی بجٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں گلگت بلتستان اورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام، جی بی میں کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا قیام، ایس سی او کے زیر اہتمام نالج پارک کے قیام کیلئے بلڈنگ و دیگر سہولیات کی فراہمی، پولیس پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس کے منٹس کی منظوری، پورٹرز اور ماﺅنٹین گائیڈ کی ٹریننگ، زراعت، لائیوسٹاک، فشریز ڈیپارٹمنٹ میں بلاک ایلوکیشن کیلئے پالیسی، واٹر مینجمنٹ میں لیگل ایڈوائزر کی تقرری شامل ہیں۔

ایجنڈے میں محکمہ تعلیم کی ملکیتی 28 کنال اراضی کی کے آئی یو ہاتون غذر کیمپس منتقلی، گورنر سیکرٹریٹ میں کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف کی بھرتی، واٹر اینڈ پاور سیکرٹریٹ میں ٹیکنیکل ونگ کا قیام بھی شامل ہیں۔ ایجنڈے میں 160 میگاواٹ کے ڈبل فیول پلانٹس کیلئے پروپوزل، ہسپتالوں میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینوں کی مرمت، سروس ٹریبونل کے سابق چیئرمین اور ممبرز کیلئے جوڈیشل الاﺅنس کی منظوری، مقامی صنعت و تجارت کیلئے سٹریٹجی اور دیامر ڈسٹرکٹ میں انٹرنل سکیورٹی کیلئے پرائیویٹ گاڑیوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز ساڑھے گیارہ بجے چیف منسٹرز سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 971866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971866/گلگت-بلتستان-کابینہ-کا-14-واں-اجلاس-منگل-کو-ہوگا-19-نکاتی-ایجنڈے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org