0
Monday 3 Jan 2022 22:11

سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ ہے، ہم عوام کے حقوق کیلئے بھرپور اپوزیشن کریں گے، سردار عبدالرحیم

سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ ہے، ہم عوام کے حقوق کیلئے بھرپور اپوزیشن کریں گے، سردار عبدالرحیم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ ہے، ہم عوام کے حقوق کے لئے بھرپور اپوزیشن کریں گے، سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی ترمیمی بل کو تمام سیاسی جماعتوں، سماجی و کاروباری تنظیموں نے پیپلز پارٹی کا سیاہ کارنامہ قرار دے کر اسے مسترد کردیا ہے، پیپلز پارٹی 2013ء کے ترمیمی بلدیاتی بل کے ذریعے تمام اختیارات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، یہ صریحاً آئین کی خلاف ورزی ہے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری وقار جٹ، جوائنٹ سیکریٹری ارشد شر بلوچ، ضلع حیدرآباد کے صدر چوہدری ظفر اللہ، ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مگسی بھی موجود تھے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں ایسی ترامیم کی جاتی ہیں جو عوام کے لئے فائدہ مند ہوں، اس ترمیمی قانون کے تحت ایک سیکشن آفیسر نوٹیفکیشن نکال کر لوکل باڈیز کے اختیارات ختم کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب دوہرا بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کیا تھا تو حیدرآباد سے اٹھنے والی تحریک نے انہیں ختم کرنے پر مجبور کردیا، بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ہم نے تحریک شروع کردی ہے، 4 جنوری کو سکھر میں فنکشنل لیگ کے صوبائی اجلاس میں اس کالے قانون کے خلاف اہم فیصلے کئے جائیں گے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اس بل کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صوبائی مالیاتی کمیشن نہیں دیا گیا، سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ ہے، ہم عوام کے حقوق کے لئے بھرپور اپوزیشن کریں گے، سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اس ظالم حکمرانوں کے خلاف احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات کرنے کے لئے تیار ہیں مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے اس بل کو ختم کریں تو پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اکثریت اور اقلیت نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی کو بھی کبھی انتخابات میں صرف 14 سیٹیں ملی تھیں، بل لانے سے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی جاتی ہیں مگر یہاں کوئی اسٹینڈنگ کمیٹی موجود نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 971877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش