QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایڈووکیت ساجد ترین 2 سال کیلئے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان تعینات

3 Jan 2022 22:27

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ پراسیکیوشن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ پراسیکیوشن بلوچستان کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنماء ساجد ترین ایڈووکیت کو دو سال کے لئے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وہ 20 گریڈ کے افسر کی حیثیت سے اپنے خدمات سرانجام دیں گے۔ انکی تقرری کے شرائط و ضوابط محکمہ خزانہ بلوچستان سے مشاورت کے بعد پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ پراسیکیوشن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971878/کوئٹہ-ایڈووکیت-ساجد-ترین-2-سال-کیلئے-پراسیکیوٹر-جنرل-بلوچستان-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org