QR CodeQR Code

بہاولپور میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

3 Jan 2022 23:14

حادثہ بہاولپور میں ٹامیوالی اڈا اسرانی پر پیش آیا، جہاں 2 تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں‌ بعض کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے.


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق حادثہ بہاولپور میں ٹامیوالی اڈا اسرانی پر پیش آیا، جہاں 2 تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ایمبولینسیں، پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو بہاولپور کے مطابق حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں‌ بعض کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے.


خبر کا کوڈ: 971884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971884/بہاولپور-میں-ٹریفک-حادثہ-6-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org