QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ ٹرمپ پر نہ چلایا گیا تو بدلہ لیں گے، ابراہیم رئیسی

3 Jan 2022 23:32

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے مجرمانہ فعل پر عدالت میں منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا تو مسلمان اپنے شہید کا بدلہ لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ نہ چلایا گیا تو وہ اپنے جنرل کے قتل کا بدلہ لے گا۔ خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے مجرمانہ فعل کے لیے عدالت میں منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا تو مسلمان اپنے شہید کا بدلہ لیں گے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل سلیمانی کے قتل کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس دہشت گردانہ کارروائی کے سنگین مضمرات کے پیش نظر سلامتی کونسل کو اپنی چارٹر پر مبنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیلی حکومت کو دہشت گردی کی اس کارروائی کی منصوبہ بندی، حمایت اور ارتکاب کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیئے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں تل ابیب کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ پہلا ہدف جنرل قاسم سلیمانی تھے۔


خبر کا کوڈ: 971888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971888/شہید-قاسم-سلیمانی-کے-قتل-کا-مقدمہ-ٹرمپ-پر-نہ-چلایا-گیا-بدلہ-لیں-گے-ابراہیم-رئیسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org