QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں، اعتراف کرنا چاہتا ہوں، محمد زبیر

3 Jan 2022 23:58

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے میں عمران خان نے جو کیا، اسے تسلیم کرتا ہوں، سلیوٹ کرتا ہوں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی جیبیں اس لئے نہیں بھریں کہ انکے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں، اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے میں عمران خان نے جو کیا، اسے تسلیم کرتا ہوں، سلیوٹ کرتا ہوں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی جیبیں اس لئے نہیں بھریں کہ ان کے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ہیں۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سوائے سیالکوٹ کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہیں ضمنی الیکشن میں کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا، پنجاب میں اس سے بھی زیادہ برا ہوگا۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی اوپر اور لوگوں کی آمدنی نیچے جا رہی ہے جبکہ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا میں پاکستان سے مہنگائی کم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں مہنگائی سنگین معاملہ ہے، اس وقت پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی پروگرام میں شریک وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا تھا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو کریڈٹ دیتا ہوں، وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک سے بھاگے نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 971896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971896/وزیراعظم-عمران-خان-ایماندار-ا-دمی-ہیں-اعتراف-کرنا-چاہتا-ہوں-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org