0
Tuesday 4 Jan 2022 00:54

مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے خفیہ اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے، تحریک انصاف کا دعویٰ

مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے خفیہ اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے، تحریک انصاف کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ حکمراں جماعت پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اقتصادی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس کے بارے مفصل رپورٹ تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 28 صفحات پر مشتمل مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے چھپائےاور استفسار پر صرف 2 ظاہر کیے گئے۔ پی ٹی آئی کے اقتصادی ماہرین کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9، 2014ء میں 11 اور 2015ء میں 10 اکاؤنٹس ای سی پی سے خفیہ رکھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو عطیات، پارٹی فنڈز، پارٹی ٹکٹس، ممبر شپ فیس سمیت دیگر مد میں کل 63 کروڑ 91 لاکھ روپے وصول کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) 62 کروڑ 98 لاکھ سے زائد رقم اور عطیات کی مد میں 45  کروڑ 61 لاکھ کا ریکارڈ دینے میں بھی ناکام رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو مختلف ڈونرز سے 27 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز موصول ہوئیں، محمد حنیف نامی ڈونر کے ذریعے ساڑھے چار کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھاون داس کے ذریعے 3 کروڑ، حاجی عارف کے ذریعے 3 کروڑ، یوسف عباس شریف کے ذریعے 6 کروڑ جبکہ چوہدری تنویر کے ذریعے 10 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز ہوئیں اور تمام مشکوک ٹرانزیکشنز حبیب بینک کے ایک ہی اکاؤنٹ میں ہوئیں۔ پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے 82 لاکھ روپے کے فنڈز لیے مگر مسلم لیگ (ن) نے بینک ریکارڈ ظاہر نہ کیے۔
خبر کا کوڈ : 971905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش