QR CodeQR Code

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا بارش میں احتجاجاً او پی ڈیز بند، سڑک پر سروسز جاری

4 Jan 2022 11:07

بارشوں کے دوران ینگ ڈاکٹرز نے اپنے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردی ہیں اور سڑک پر ہی سروسز دے رہے ہیں۔ عوام ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج سے شدید تکلیف اور پریشانی کے عالم میں گرفتار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا احتجاج تاحال جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے بارشوں کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز احتجاج کے طور پر بند کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے او پی ڈیز سڑک پر لگا دی ہے اور سروسز سڑک پر ہی جاری ہے۔ شہر کی تمام سڑکوں پر بارشوں کا پانی جمع ہوا ہے اور وقتاً فقتاً بارش ہورہی ہے۔ عوام الناس ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رویہ سے شدید تکلیف اور پریشانی کے عالم میں گرفتار ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عدالت عالیہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو احتجاج کرنے سے منع کیا تھا۔ اسی حوالے سے چند ڈاکٹروں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا اور متعدد مقدمات ڈاکٹروں کے خلاف درج تھے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم پر رہا کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 971941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971941/کوئٹہ-ینگ-ڈاکٹرز-کا-بارش-میں-احتجاجا-او-پی-ڈیز-بند-سڑک-پر-سروسز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org