QR CodeQR Code

گوادر، بلوچستان کا ساحلی شہر پانی میں ڈوب گیا

4 Jan 2022 16:04

شدید طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں قائم عمارتیں اور مرکزی سرکاری دفاتر کے اندر پانی داخل ہوچکا ہے۔ کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے شہر میں بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکار ریسکیو دینے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد گوادر شہر  پانی میں ڈوب گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں سے درجنوں مکانات اور سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ جسکے بعد کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں ریسکیو کیلئے سکیورٹی فورسز اور ایف سی کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔ جو لوگوں کو امداد فراہم کرنے اور انہیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ آج صوبائی اسمبلی کے رکن حمل کلمتی ڈپٹی کمشنر گوادر نے گوادر کا دورہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 971978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971978/گوادر-بلوچستان-کا-ساحلی-شہر-پانی-میں-ڈوب-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org