QR CodeQR Code

ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے، وقار مہدی

4 Jan 2022 20:07

بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلدیاتی فنڈز میں کسی قسم کی خرد برد برداشت نہیں کریم گے، وزیراعلیٰ سندھ عوام کا ایک ایک پیسہ کراچی میں درست خرچ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی میں عوامی مفاد کے جتنے منصوبے پی پی پی حکومت نے شروع کی، ماضی میں اس مثال نہیں ملتی، پی پی پی چئیرمین کی ہدایت ہے کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ڈی سی آفس میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی سی کورنگی سمیت  یوسی سیکریٹریز شریک تھے۔

وقار مہدی نے مزید کہا کہ کورنگی ضلع میں ترقیاتی کاموں میں کس قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، یوسی دفاتر میں وقت پر نہ پہنچنے والے یو سی سیکریٹری کو فارغ کردیں گے، کورنگی یوسی کے فنڈز کا سہہ فریقی آڈٹ کروایا جائے گا، بلدیاتی فنڈز میں کسی قسم کی خرد برد برداشت نہیں کریم گے، وزیراعلیٰ سندھ عوام کا ایک ایک پیسہ کراچی میں درست خرچ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 972004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972004/ترقیاتی-کاموں-میں-سست-روی-کسی-صورت-برداشت-نہیں-کی-جائے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org