QR CodeQR Code

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 34واں یوم تاسیس 5 جنوری کو منایا جائے گا

4 Jan 2022 21:45

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری صدارت کریں گی۔ فضہ حسین قادری خصوصی شرکت کریں گی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، ڈاکٹر بشریٰ ریاض صدر منہاج القرآن وویمن لیگ یورپ، عائشہ مبشر، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، حمیرا ناز، نورین علوی ودیگر شریک ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کا 34واں یوم تاسیس 5 جنوری (بدھ) پاکستان سمیت دنیا کے 35 سے زائد ممالک میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری صدارت کریں گی۔ فضہ حسین قادری خصوصی شرکت کریں گی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، ڈاکٹر بشریٰ ریاض صدر منہاج القرآن وویمن لیگ یورپ، عائشہ مبشر، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، حمیرا ناز، نورین علوی، کلثوم قمر سمیت منہاج القرآن وویمن لیگ کی مرکزی صوبائی اور ضلعی عہدیداران اور اہم خواتین رہنما و کارکنان مرکزی تقریب میں شرکت کریں گی۔

پاکستان سمیت یورپ، برطانیہ، امریکہ و دیگر خطوں کی تنظیمات تقریب میں آن لائن شرکت کریں گی۔ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت  بلتستان منہاج القرآن وویمن لیگ کی تنظیمات مرکزی تقریب میں آن لائن شرکت کرکے اپنی علاقائی زبانوں میں منہاج القرآن وویمن لیگ کی 34سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ منہاج القرآن وویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے یوم تاسیس کی تقریبات و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 34 برس قبل منہاج القرآن وویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر دنیا بھر کی خواتین کی ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا جہاں سے وہ دین کی سربلندی اور خواتین کے حقوق کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں۔ سدرہ کرامت نے کہا کہ الحمد اللہ منہا ج القرآن وویمن لیگ آج کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ اس کا پیغام دنیا کے پانچ براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 972013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972013/منہاج-القرآن-ویمن-لیگ-کا-34واں-یوم-تاسیس-5-جنوری-کو-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org